ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بھیم آرمی کے سربراہ کی مولانا ارشد مدنی سے خصوصی ملاقات؛ ریاستی سیاست میں ہلچل

بھیم آرمی کے سربراہ کی مولانا ارشد مدنی سے خصوصی ملاقات؛ ریاستی سیاست میں ہلچل

Wed, 19 Sep 2018 13:42:13  SO Admin   S.O. News Service

دیوبند19ستمبر (ایس او نیوزایجنسی)جیل سے رہائی کے بعد بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے دیوبند پہنچ کر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے انہوں نے  صرف یہ کہا کہ دبے کچلے طبقات کو ایک ساتھ لانا اور انہیں متحد کرنا ان کا مقصد ہے اور اسی کے تحت وہ یہاں آئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد ریاستی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔اور طرح طرح کی  قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ کیو نکہ چند ر شیکھر آزاد نے ایک طرح سے بی جے پی کے خلاف جنگ کا اعلان کررکھا ہے ۔ اسلئے ارشد مدنی کے ساتھ ان کی اس ملاقات کو کافی اہمیت کا حامل مانا جارہا  ہے ۔ چندر شیکھرآزاد تقریبا پچھلے دیڑھ سال سے جیل میں بند تھے ۔وہ پچھلے ہفتہ ہی جیل سے آزاد ہوئے ہیں ۔ رہائی  کے بعد وہ بی جے پی کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کا عزم کررکھا ہے ۔مولانا ارشد مدنی کے ساتھ اس ملاقات کوبھی لوک سبھا کے انتخابات سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔

چھٹمل پوری میں دلت او رمسلمانوں کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑے کو انہو ں نے خاندانی معاملہ بتایا او رکہا کہ دلت ۔ دلت آپس میں لڑرہے ہیں اور یہ معاملہ بھی اسی طرح کا ہے ۔بند کمرہ میں مولانا ارشد مدنی سے کیا بات چیت ہوئی اس تعلق انہوں نے کچھ نہیں بتلایا ۔ذرائع کے مطابق چندر شیکھرآزاد نے مولانا ارشد مدنی سے ملک کے موجودہ حالات  پر بات چیت کی اور  بھیم آرمی کی طرف سے  دہلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مولانا کو شرکت کی دعوت دی۔


Share: